چین، شین ژو -13 کےخلا باز تیان ژو -3 کارگو کرافٹ میں داخل

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ایرو اسپیس کنٹرول سینٹر کی سکرین پر چینی خلاباز ژائی ژی گانگ (درمیان) ، وانگ یاپھنگ(دائیں) اور یی گوانگ فو خلائی اسٹیشن کے کور ماڈیول تیان ہی میں داخل ہونے کے بعد ہاتھ ہلاتے ہوئے نظر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) شین ژو -13 کا عملہ کارگو کی منتقلی کے لیے تیان ژو –  3کے کارگو کرافٹ میں داخل ہوگیا ہے۔

چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی (سی ایم ایس اے ) نے  اتوار کے روز بتایا کہ چین کے خلائی اسٹیشن کور ماڈیول تیان ہی میں کامیابی کے ساتھ منسلک  ہونے کے بعد ، شین ژو -13 کے عملے نے تیان ژو -3 کارگو کرافٹ کا چھوٹا دروازہ  کھولا اور صبح 9 بجکر50 منٹ  (بیجنگ  وقت )  پر اس میں داخل ہوگیا۔

یہ عملہ تیان ژو -2 کارگو کرافٹ کا چھوٹا دروازہ  بھی کھولے گا اور منصوبہ بندی کے مطابق کارگو کی منتقلی  اور دیگر متعلقہ خدمات سرانجام د ے گا۔

شین ژو -13  خلائی جہاز ہفتہ کو چین کے شمال مغربی صحرائے گوبی میں جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا گیا۔

شین ژو -13 کور ماڈیول  تیان ہی کے ساتھ تیزی سے خود بخود منسلک ہوگیا اور ڈاکنگ کو کامیابی کے ساتھ مکمل  کیا، عملہ  بنیادی ماڈیول میں داخل ہوگیا،جو چھ ماہ تک مدار میں رہے گا، اس عمل میں چینی خلاباز خلائی مشن  کا سب سے طویل دورانیے کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔