انڈونیشیا ، بالی میں زلزلے سے 3 افراد ہلاک ، 7 زخمی

انڈونیشیا، زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک شخص تباہ شدہ گھر کے قریب سے گزر رہا ہے۔(شِنہوا)

جکارتہ(شِنہوا) انڈونیشیا کے تفریحی جزیرے بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے کے بعد گھروں کو نقصان پہنچنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے اور 7 دیگر کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں جبکہ ایک تا حال عمارت کے ملبے تلے دبا ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات ،آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 3بج کر18 منٹ پر آنے والے زلزلے کی گہرائی ضلع کارانگسیم سے 8کلومیٹر شمال مغرب کی جانب  10 کلومیٹر تھی، زلزلے کے جھٹکے قریبی لومبوک جزیرے تک محسوس کیے گئے۔

انڈونیشیا، بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ایک تباہ شدہ گھر کا منظر۔(شِنہوا)

ایجنسی نے بتایا کہ ان جھٹکوں سے سونامی نہیں آیا۔

صوبہ بالی کی آفات انتظامی ایجنسی کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ گیدے آدھی تیانا پوترا نے شِنہوا کو بتایا کہ ضلع بنگلی میں 2 افراد ہلاک ہوئے ، ضلع کارانگسیم میں1 شخص ہلاک جبکہ 1کو ملبے سے نکالا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گھروں کا کنکریٹ لگنے کے بعد ہڈیاں ٹوٹنے کے باعث7 افراد کا قریبی طبی کلینک میں علاج کیا جا رہا ہے۔

انڈونیشیا ،بالی میں 4.8 شدت کے زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لوگ متاثرین کو نکال رہے ہیں۔(شِنہوا)

زلزلے سے کئی گھر تباہ ہوئے اور زیادہ تر نقصانات بنگلی ضلع میں ہوئے۔