چین، پہلی3سہ ماہیوں میں لوڈر کی فروخت میں 14.2 فیصد اضافہ

بیجنگ(شِنہوا)چین کی لوڈر بنانے والی معروف 22 کمپنیوں کی فروخت2021 کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں گز شتہ سال کی نسبت 14.2 فیصد بڑھ کر 1لاکھ12ہزار401 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ ماہ لوڈر کی فروخت 9ہزار601 یونٹس رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16.1 فیصد کم ہے۔

اس عرصے کے دوران تقریباً 25ہزار952 لوڈرز بیرون ملک منڈی میں برآمد کئے گئے جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 51.2 فیصد زیادہ ہیں۔

صرف ستمبر میں لوڈر کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 19.6 فیصد بڑھ کر 2ہزار872 یونٹس تک پہنچ گئیں۔

قومی بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چین کے پیداواری شعبہ کے لئے خریداری منیجرز انڈیکس ستمبر میں 49.6 پر آگیا جو اگست کے 50.1 سے نیچے آیا ہے۔