افغانستان، مشرقی صوبہ سے داعش کے مشتبہ عسکریت پسند گرفتار

خوست،افغانستان(شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست سے داعش(آئی ایس) کے 8مشتبہ ارکان کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔

صوبائی ڈائریکٹوریٹ برائے ثقافت واطلاعات کے سربراہ شبیر احمد عثمانی نے اتوار کے روز شِنہوا کو بتایا کہ خوست کے صدرمقام خوست شہر کے ملحقہ علاقوں سے حالیہ دنوں کے دوران اسلامی امارات افغانستان کے مجاہدین نے داعش کے 8ارکان کو گرفتار کیا ہے ۔

گرفتار ہونے والوں نے اقرار کیاہے کہ وہ افغانستان کے کابل سے 150کلومیٹر جنوب مشرقی صوبہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

عثمانی کے مطابق گرفتار افراد کو اسکریننگ اور تفتیش کیلئے متعلقہ محکموں کے حوالے کردیاگیاہے۔

وسط اگست میں افغانستان پر طالبان کی حکومت قائم ہونے کے بعد سے عام طور پر سکیورٹی کی صورتحال بہتر لیکن غیریقینی ہے۔