ماہر کی جانب سے ہائی نان آزاد تجارتی بندرگاہ کے لئے صنعتی بنیاد کو مستحکم کرنے کی تجویز

چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے دارالحکومت ہائکو میں ہائکوخلیج میں ورم ہول لائبریری دکھائی گئی ہے ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)ایک چینی ماہر نے ہائی نان آزاد تجارتی بندر گاہ پر صنعتی ترقی کو فروغ دینے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرنے پر زور دیا ہے تاکہ اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو بڑھایا جا سکے۔

  ہائی نان میں قائم چین کے ادارہ برائے اصلاحات و ترقی کے سربراہ چی فو لِن نے  بیجنگ میں ایک کتاب کی رونمائی کے موقع پر کہا کہ یہ بندرگاہ کے لیے سیاحت ، جدید خدمات اور ہائی ٹیک صنعتوں کے ساتھ ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو تیز کرکے ایک اہم بنیاد فراہم کرتا ہے۔

 چی نے  بندرگاہ پر ترقی کے فروغ میں خدمت کے نظام کے اہم کردار کو واضح کرتے ہوئے  شعبہ خدمات میں اعلیٰ سطح کے ادارہ جاتی  کھلے پن پر عمل پیرا ہونے  اور بین الاقوامی معیار کے مطابق قواعد ، ضوابط اور انتظامی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی فری  خریداری اور صحت کی دیکھ بھال کے لیےخدمات کے نظام میں کامیابیاں جلد آنی چاہئیں-

چی نے بندر گاہ کی مارکیٹ کے بہاؤ کو بڑھانے کی ضرورت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تجارتی اداروں کی ضروریات کی بنیاد پر بندرگاہ بارے پالیسیوں کو فروغ دینے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے انتظامی اور عدالتی نظام میں اصلاحات اور جدت لانے کی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ  اچھے کاروباری ماحول سے بندرگاہ کو   نمایاں فائدہ د یا جا سکے۔