چین کی غربت میں کمی نمایاں کامیابی ہے، بروکِنگز

واشنگٹن(شِنہوا)چین کی غربت میں کمی ایک نمایاں کامیابی ہے اور یہ چینی کوششوں کا آخری حصہ نہیں ہوسکتیں۔

مقامی تھنک ٹینک بروکِنگز نے نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ 1980سے غربت میں کمی  بنیادی طور پر مستحکم معاشی نمو کی وجہ سے ہے۔

رپورٹ میں  مصنفین نے غربت میں کمی کی چینی کامیابی کو کئی عوامل کے ساتھ  منسوب کیا ہے  جس میں مارکیٹ اور کاروبار اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومتی پالیسی آلہ کار ہے۔

رپورٹ کے مطابق  چین کی سول سروس کی انتظامیہ میں زیادہ مراعات  نے ایک مضبوط کارکردگی کا رجحان پیدا کیا جبکہ مرکز کے اختیار میں کمی کے اعلیٰ درجے کی پالیسی نے مقامی حالات کے مطابق ردعمل دینے کے قابل بنایا۔