چین کے سیچھوآن،گوئی ژو،چھونگ چھِنگ نے سیاحتی اتحاد شروع کردیا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوآن کی دیرونگ کاونٹی کے قصبے بائی سونگ کے گاؤں ریدانگ میں ایک خاتون آڑو کے درختوں پر کھلے پھولوں کے درمیان سے گزر رہی ہے۔(شِنہوا)

گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبوں سیچھوآن اور گوئی ژو کے ساتھ ساتھ چھونگ چھِنگ بلدیہ نے ثقافت وسیاحت میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے اتحاد کا آغاز کردیا ہے۔

اس اقدام کا اعلان سیچھوآن، گوئی ژو اور چھونگ چھنگ کے سیاحتی حکام نے  گوئی ژو کے شہر تونگرین میں پہاڑوں کی سیاحت اور آؤٹ ڈور اسپورٹس 2021 کی بین الاقوامی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں کیا۔

یہ اتحاد تینوں علاقوں کی سفری ایجنسیوں، ہوٹلوں، سیاحت کی خدمات فراہم کرنے والوں اور چین میں تمام مشہور سفری مقامات کے درمیان تعاون کو فروغ دے گا۔

گوئی ژو کے محکمہ ثقافت وسیاحت کے ایک عہدیدار ژانگ می بیاؤ نے کہاکہ وہ سیاحت کے وسائل کو بھی مربوط کریں گے،نئے سفری راستوں اور مصنوعات کو لانچ کریں گے اورمعلومات کے تبادلے، مارکیٹ سے تعلق اور وسائل کے اشتراک کو فروغ دیں گے۔

سیچھوآن کے سیاحتی عہدیدار لو فینگ نے کہاکہ نوول کروناوائرس کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلئے یہ اتحاد بحالی کو فروغ دے گااور ثقافت و سیاحت کے شعبے کی ترقی کے لئے  نئے مقامات فراہم کرے گا۔