بیجنگ میں کسان تصویری نمائش شروع

بیجنگ (شِنہوا) چینی کسانوں کی جانب سے کھینچی گئی تصاویر کی نمائش دارالحکومت بیجنگ  میں جمعرات کو شروع ہوگئی، تصویری نمائش میں ملک کے دیہی علاقوں میں رونما ہونے والی بڑی تبدیلیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

جمعرات کو چین میں کسانوں کا فصل کی کٹائی کا تہوارہے، جو ہر سال خزاں کے موسم میں دن اور رات کا دورانیہ یکساں ہونے کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

دیہی علاقوں یا زراعت سے متعلقہ صنعتوں سے تعلق رکھنے والے فوٹوگرافروں اور شوقیہ فوٹوگرافی کرنے والوں کی جانب سے کھینچی گئی111 تصویریں نمائش میں رکھی گئی ہیں۔

5 اکتوبر تک جاری رہنے  والی اس نمائش کو چین کے ادبی اور فنی حلقوں کی فیڈریشن اور چائنہ فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن نے سپانسر کیا ہے۔