پاکستان میں کوویڈ۔19 کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی نے جمعرات کو بتایا کہ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ مجموعی طور پر4 لاکھ 53 ہزار 51 کیسز کے ساتھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اس کے بعد صوبہ پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

این سی او سی نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وباء کے باعث مزید 58 مریض اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں جس سے پاکستان میں نوول کرونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 27 ہزار 432 ہو گئی ہے۔

ملک میں اس وقت 61 ہزار 558 فعال کیسز موجود ہیں جبکہ 11 لاکھ 43 ہزار 605 دیگر مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاری ویکسی نیشن مہم کے دوران اب تک 2 کروڑ 54 لاکھ 93 ہزار 964 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔