چین،کوئلے کی کان میں جان لیوا حادثہ پر43افراد کو سزا سنا دی گئی

چھانگ شا(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر لی یانگ میں کوئلے کی کان میں حادثہ پر کل43افراد کو سزائیں دی گئی ہیں۔ اس حادثہ میں 13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

صوبائی کمیشن برائے نظم وضبط  معائنہ اورصوبائی نگران کمیشن کے مطابق ان 43افراد میں لی یانگ کے مقامی حکومتی عہدیداران کے ساتھ ساتھ صوبائی محکمہ برائے ہنگامی انتظامات اورکوئلے کی کان کی حفاظت کی صوبائی نگران انتظامیہ کے عہدیداران شامل ہیں۔

11 افراد کوحراست میں لے لیا گیا جبکہ  دیگر کو تادیبی انتباہ یا دیگر سزائیں دی گئیں۔

کوئلے کی کان میں 29نومبر2020 کو سیلاب کے نتیجہ میں 13افراد ہلاک ہوگئے تھے۔