چین،سرنگ میں جان لیواسیلاب کے باعث 6افراد گرفتار

گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر ژو ہائی میں سرنگ میں سیلاب کے حادثہ سے تعلق پر مقامی پولیس نے کل 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے،اس حادثہ میں 14افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

بلدیہ حکومت نے  کہا ہے کہ ژوہائی کی شِنگ یی شاہراہ کے حصہ شی جِنگ شان سرنگ کے تعمیراتی مقام پر15جولائی کو سیلاب آیا جس میں 14کا رکن پھنس گئے۔

موقع پر موجود امدادی صدر دفتر  کے ذرائع کے مطابق 2ہزار400سے زائد امدادی کارکن اور200سے زائد امدادی گاڑیاں موقع پر بھیجی گئیں۔

سرنگ کی تنگی اور پیچیدہ ہائیڈرولوجیکل ،جغرافیائی اور موسمیاتی صورتحال نے امدادی کام کو مزید مشکل کر دیا۔

ایک ہفتہ تک امدادی کوششوں کے بعد پھنسنے والے تمام افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔