چین کی ہیروں کی درآمدات میں پہلی ششماہی میں زبردست اضافہ

شنگھائی (شِنہوا) شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج (ایس ڈی ای) کی معمول کی تجارت کے ذریعے سال کی پہلی ششماہی میں ریکارڈ لاگت کے ہیرے درآمد کئے گئے ہیں۔

اکتوبر2000 میں کام کا آغاز کرنے والی شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج  چین میں ہیروں کی درآمد اور برآمد کا واحد مجاز ٹرانزیکشن پلیٹ فارم ہے۔

شنگھائی کسٹمز کے مطابق 2021 کے پہلے چھ ماہ میں ہیروں کی درآمدات میں زبردست اضافہ ہوا ،جن کی مجموعی مالیت گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں چار گنا اور 2019 کی اسی مدت سے 45.3 فیصد اضافے کے ساتھ 10ارب50کروڑ یوآن(تقریباً1ارب 60کروڑ امریکی ڈالر) رہی۔

شنگھائی ڈائمنڈ ایکسچینج  کے مطابق  ہیروں کی عالمی منڈی کوویڈ- 19 کی وبا سے بری طرح متاثر ہوئی ہے تاہم گزشتہ سال سے چین کی جانب سے وبا پر موثر طور پر قابو پانے کی وجہ سے اس مارکیٹ میں استحکام آیا ہے جو ایس ڈی ای کی شاندارتجارت سے ظاہر ہے۔