ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنرآفس کا امریکہ سے گمراہ کن سیاسی کھیل بند کرنے کا مطالبہ

امریکی دارالحکومت کے شا ہراہ دستور پرچین(دائیں) اور امریکہ کے ساتھ ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے پرچموں کا منظر۔(شِنہوا)

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے(ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کے بیان پر شدید ناراضگی اور مخالفت کا اظہار کیا ہے جس میں ایچ کے ایس اے آر میں قومی سلامتی کے قانون اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کی ساکھ کو مجروح کرتے ہوئے ہانگ کانگ کے کاروباری ماحول پر بلاجواز تنقید اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی گئی۔

بدھ کو دفترکے ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ سے اس کے گمراہ کن سیاسی کھیل اور چین اور امریکہ کے باہمی مفاد پر مبنی معاشی وتجارتی تعلقات کو نقصان پہنچانے والی  ان غلط حرکتوں کو فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔