امریکہ، فائرنگ کے متعدد واقعات،ایک شخص ہلاک،12 زخمی

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکی ریاست ایریزونا کے فینکس  میٹروپولیٹن علاقہ  کے مختلف   مقامات پر جمعرات کی سہ پہر فائرنگ کے ایک سلسلہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ 12دیگر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتارکرلیا ہے۔

واقعہ کی تحقیقات کرنے والے پیوریا شہر کے محکمہ پولیس کے مطابق فائرنگ فینکس  میٹروپولیٹن علاقہ میں مغربی وادی کے تمام شہروں میں8مقامات پر ہوئی  جو1گھنٹہ30منٹ سے زائدتک جاری رہی۔

پیوریا پولیس اہلکارنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ واقعہ کے13متاثرین میں سے 4کو گولی لگی جبکہ9دیگرزخمی ہوئے لیکن انہیں جسم پر گولی نہیں لگی۔