100غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے دوربچا لیا گیا

لیبیا، ٹریپولی میں بحریہ کے اڈے پر مزدور غیرقانونی تارکین وطن کو اٹھارہے ہیں۔(شِنہوا)

ٹریپولی (شِنہوا) بین الاقوامی تنظیم برائےتارکین وطن (آئی او ایم )نے  کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 100 غیر قانونی تارکین وطن کو لیبیا کے ساحل سے دوربچا یا گیا ہے۔

تارکین وطن سے  متعلق بین الاقوامی تنظیم نے بتایا کہ ان تارکین وطن کو سمندر میں روک لیا گیا اور 2 سے 8 مارچ کو انہیں  لیبیا واپس بھیجا گیا ۔

تنظیم نے بتایا کہ رواں سال اب تک مجموعی طور پر 4 ہزار 129 غیر قانونی تارکین وطن، جن میں 293 خواتین اور 224 بچے شامل ہیں ، کو بچایا گیا ہے اور وہ لیبیا واپس آئے ہیں۔

تنظیم نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ وسطی بحیرہ روم کے راستے پر رواں سال اب تک 34 غیر قانونی تارکین وطن ہلاک اور 160 دیگر لاپتہ ہوچکے  ہیں۔

بین الاقوامی تنظیم برائےتارکین وطن کے مطابق  سال 2020 میں وسطی بحیرہ روم کے راستے پر 323 تارکین وطن کی موت  واقع ہوگئی اور 417 دیگر لاپتہ ہوگئے ، جبکہ 11 ہزار 891 غیر قانونی تارکین وطن کو  بچا یا  گیا اور انہیں واپس لیبیا بھیجا گیا ۔