افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک

لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم از کم 10 باغیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

صوبائی پولیس ہیڈ کوارٹرکی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان کے مطابق مزید 4  عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز ہلمند اور اس کے آس پاس کے دیگر علاقوں میں باغیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

اُن طالبان عسکریت پسندوں نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا جنہوں نے صوبہ ہلمندجس کا دارالحکومت لشکر گاہ ہے ، کے شورش زدہ اور پوست کی کاشت والے کچھ علاقوں پر قبضہ کررکھا ہے ۔