چینی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ایف اے ڈبلیو جیفنگ کی فروخت میں مستحکم اضافہ ریکارڈ

6 جولائی ، 2019 کو لی گئی اس تصویر میں شمالی چین کے صوبہ ہیبے کے شہر ہوانگ ہوا میں نئی توانائی سے چلنے والے گاڑیاں بنانے والے ادارے ، بیجنگ الیکٹرک وہیکل کمپنی لمیٹڈ (بی جے ای وی) کے ایک ذیلی  ادارے میں گاڑیوں کی تیاری کے عمل کو دکھایاگیا ہے۔(شِنہوا)

چھانگ چھن (شِنہوا) چین کی معروف کار ساز کمپنی، ایف اے ڈبلیو گروپ کے ٹرک بنانے والے معاون ادارے ، ایف اے ڈبلیو جیفنگ نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں 1لاکھ 20ہزار 772 ٹرک فروخت کیے، جو گزشتہ سال کی نسبت 60.93 فیصد زیادہ ہیں ۔

کمپنی نے صرف فروری میں 41ہزار690 گاڑیاں فروخت کیں ، جوگزشتہ سال کی نسبت 215.86 فیصد زیادہ ہیں۔

 سال 1953 میں قائم ہونے والی اس کمپنی کا صدر دفتر شمال مشرقی صوبہ جلین میں واقع ہے ، جبکہ سرکاری ملکیتی ایف اے ڈبلیو گروپ چین کی آٹو صنعت کا گہوارہ کہلاتا ہے۔

ایف اے ڈبلیو جیفنگ نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی پیداواری لائن سے80 لاکھواں جیفنگ ٹرک تیار ہوکر نکلتے ہوئے دیکھے گا ۔

 اس نے نوول کروناوائرس عالمی وبا کے بعد  صورتحال کا ازالہ کرنے اورگاڑیوں کی بروقت فراہمی کی ضمانت دینے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔