امریکہ پابندیاں ہٹاتا ہے تو جوہری وعدوں کی دوبارہ پابندی شروع کردیں گے:ایران

تہران (شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اس کے خلاف عائد پابندیاں ہٹا دیتا ہے تو وہ اپنے جوہری وعدوں کی دوبارہ پابندی شروع کردے گا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے پیر کو ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے اپنے مؤقف کا  پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔ ہمارے خلاف عائد  پابندیاں  ختم اور امریکہ اور دیگر فریقین  کی جانب سے معاہدے پر موثر عملدرآمد سامنے آنا چاہئے۔

مشترکہ جامع عمل منصوبہ جسے 2015 کا ایرانی جوہری معاہدہ بھی کہا جاتا ہے کے حوالے سے ترجمان  نے کہا کہ ہم نے جے سی پی او اے کے حوالے سے کوئی نئی چیز نہیں دیکھی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ اگر امریکہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتا ہے تو ایران اپنے جوہری وعدوں میں کئے گئے اقدامات میں کمی کو واپس لے لے گا۔