امریکہ میں کوویڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے چند گھنٹوں بعد مریض کا انتقال

امریکی شہر نیویارک میں طبی کارکن ایک مریض کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

لاس اینجلس (شِنہوا)  امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پلاسر کاؤنٹی کا رہائشی  ایک شخص کوویڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگیا، جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پلاسر کاؤنٹی کے شیرف کے دفترنے اپنے فیس بک کے پیج پر بتایا کہ  پلاسر کاؤنٹی پبلک ہیلتھ اور پلاسر کاؤنٹی شیرف -کارنر ڈویژن کو حال ہی ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی جس کا دسمبر کے آخر میں کوویڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

دفتر کے مطابق مذکورہ شخص کو21 جنوری کو موت سے کئی گھنٹے قبل کوویڈ- 19 کی ویکسین دی گئی تاہم یہ  ویکسین پلاسر کاؤنٹی پبلک ہیلتھ کی جانب سے نہیں دی گئی۔