نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک

نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو کوومو نے ایک بیان میں کہا کہ مینڈن قصبے میں پیش آنیوالے حادثے میں 3 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

نیشنل گارڈ کے مطابق روچیسٹر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں فوج کی ہوابازی معاون سہولت پر تعینات طبی انخلاء کا ہیلی کاپٹر یو ایچ ۔60 معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔

حادثے کی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کوومو نے مرنیوالے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے جمعرات کے روز تمام ریاستی عمارتوں پر پرچم سرنگوں رکھنے کی ہدایت کی ہے۔