چین مخالف امریکی عناصرکے ساتھ ملی بھگت پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی سرزنش

شیانگ شان پہاڑ سے21جولائی 2019 کو لی گئی اس تصویر میں جنوب مشرقی چین کے تائیوان کے شہر تائے پے میں 101 منزلہ فلک بوس عمارت کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی امریکہ میں چین مخالف عناصر کے ساتھ ملی بھگت پرسرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے نامعقول اقدامات بارے یقینی طورپرتاریخ میں جواب دہ ہونا پڑے گا ۔

اسٹیٹ کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان،ژوفینگ لیان نے یہ بات جمعرات کو ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام بارے ایک سوال کے جواب میں کہی جو گزشتہ برسوں سے مائیک پومپیو اور دیگر افراد سے ملی بھگت کررہے ہیں،اس میں سرکاری اور فوجی رابطوں کے ساتھ ساتھ تائیوان کو اسلحے کی فروخت بھی شامل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کے چین مخالف عناصر کے ساتھ مل کر ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے تائیوان کی آزادی کے حصول کے اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں، اوروہ چین مخالف قوتوں کے مہروں کی حیثیت سے کام کرنے کو تیارہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی نے قومی مفادات کا سودا کیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وہ تائیوان کے سوال پر بری کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے متعلقہ امریکی اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کی بھر پور حمایت کرتی ہیں۔