ایران کا شام کیخلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ

تہران(شِنہوا) اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام کیخلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر مجید تخت راونچی کے حوالے سے بتایا کہ شام کیخلاف سیاسی ، غیر قانونی اور غیر انسانی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب شامی عوام متعدد مسائل میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔

تخت روانچی نے کہا کہ اسے وقت جب شامی شہری دہشتگردی کی کارروائیوں اور نوول کرونا وائرس کی عالمی وباء سے شدید متاثر ہو رہے ہیں اس طرح کی غیر انسانی پابندیاں صرف انتہائی کمزور لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے محض زخم پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کرکے امریکہ عرب ملک کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔