الاسکا کے پانیوں میں 7.5شدت کا زلزلہ

بیجنگ(شِنہوا) چائنہ زلزلہ نیٹ ورکس مرکز(سی ای این سی) نے کہا ہے کہ بیجنگ وقت کے مطابق منگل کی صبح 4 بجکر 54 منٹ پر امریکہ کے جنوبی الاسکا کے پانیوں میں 7.5شدت کا زلزلہ آیا ہے۔

مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز 54.74 ڈگری شمالی عرض البلد اور 159.75 ڈگری مغربی طول البلد پر تھا جبکہ اس کی گہرائی40 کلومیٹرتھی۔