ترک فورسز کی شمال مغربی شام میں شامی حکومت کے علاقوں سے انخلا کی تیاریاں

دمشق(شِنہوا) ترک فورسز نے شمال مغربی شام کے صوبوں حماہ اور ادلب کے دیہی علاقوں میں شام کی سرکاری فورسز کے زیر انتظام علاقوں سے انخلا کی تیاریاں پیر کے روز جاری رکھیں۔ یہ اطلاع ایک جنگی مانیٹر نے دی۔

شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ترک فورسز اڈوں کو ختم کرنے اور شامی فورسز کے زیر انتظام علاقوں سے انخلا کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔

برطانیہ میں قائم نگران گروپ نے کہا کہ ترک فورسز حماہ  کے شمالی اور مغربی دیہی علاقوں میں مورِک اور شیرمغار کے ساتھ ساتھ  ادلب کے مشرقی اور جنوب مشرقی دیہی علاقوں میں 6 مقامات سے دستبردار ہوجائینگی۔

آبزرویٹری کے مطابق یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ ترک فورسز شمالی صوبے حلب کے دیہی علاقوں میں حکومت کے زیر انتظام علاقوں میں اپنے زیر اتنظام  مقامات سے بھی دستبردار ہو سکتی ہیں۔

انخلا روس اور ترکی کے مابین معاہدے کا ایک حصہ ہے۔