چین ای-کامرس کے ذریعے نوجوانوں میں غربت کوختم کرے گا

بیجنگ (شِنہوا) آل- چائنہ یوتھ فیڈریشن نے ای کامرس جیسے کاروبار کی نئی  اقسام سے نوجوانوں کی غربت کے خاتمے میں مدد کے لئے  اہدافی اقدام کے طور پر ایک پروگرام شروع کیاہے۔

 نئے طریقوں کے ذریعے اور ملکی صنعتی سلسلوں اور رسد کے سلسلوں کو ملاتے ہوئے بہترین مقامی مصنوعات اور لوک ثقافت کو فروغ دینے کے لئے نمائندوں کے ایک گروپ کا انتخاب کیا گیا۔

چین کے معروف لائیو ای کامرس اینکرز، انفلوئنسرز اور آن لائن کاروباری افراد سمیت دس نمائندوں کا انتخاب نئی اقسام کے کاروبار میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بنا پر کیا گیاہے۔

ممبران اپنے تجربے کو آن لائن اور آف لائن دونوں چینلز کے ذریعے صنعتی پیداواری سلسلوں اور رسد کے سلسلوں سے متعلق روزگار یا غربت کو ختم کرنے کے لئے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے کوشاں نوجوانوں کی مدد کے لئے پیش کریں گے۔