چین اور جنوبی کوریا کوویڈ-19 تعاون کوفروغ دینے کے لئے میڈیا مذاکرات کا انعقاد

بیجنگ (شِنہوا)  چین۔جنوبی کوریا میڈیا کے 12ویں اعلیٰ سطح کے مذاکرات جمعہ کو آن لائن منعقد ہوئے جس میں دونوں ممالک کی تقریباً 30میڈیا تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ریاستی کونسل کے دفتراطلاعات کے ڈائریکٹر شو لن اور جنوبی کوریا کے وزیربرائے  ثقافت ، کھیل و سیاحت پارک  یانگ- وو نے تقریب سے خطاب کیا۔

شو نے کہاکہ موجودہ وقت میں دونوں ممالک کی میڈیا تنظیموں کو دونوں ممالک اور بین الاقوامی برادری کے درمیان  کوویڈ-19 کی وباکے خلاف جنگ میں تعاون کوموثر طورپر رپورٹ کرنے کے لئے ایک دوسرے سے مل کر کام کرنا چاہئے۔

اس موقع پر پارک نے کہا کہ یہ  وبا ایک عالمی چیلنج ہے جس میں تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، سب سے اہم بات یہ ہے کہ وباکے خلاف  ردعمل اور معاشی و تجارتی تعلقات میں تعاون کو مضبوط بنایا جائے۔