لندن میں پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، ملزم گرفتار

لندن(شِنہوا) جنوبی لندن میں ایک برطانوی پولیس افسر کو جمعہ کے روز صبح سویرے ایک نوجوان نے گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ یہ بات شہر کی میٹرو پولیٹن پولیس نے بتائی۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ جمعہ کے روز مقامی وقت کے مطابق قبل ازسحر 2بجکر 15 منٹ(صبح 6 بجکر 15 منٹ پاکستانی وقت) پر کریڈن حراستی مرکز میں پیش آیا۔ مزید کہا گیا کہ ایک 23 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے کہا کہ پولیس افسر کو جائے وقوعہ پر طبی امداد دی گئی اور بعد ازاں وہ زخموں کے باعث ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ملزم کو بھی گولی لگنے کے باعث ہونیوالے زخم کے ساتھ ہسپتال پہنچایا گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعے کے دوران پولیس کی طرف سے کوئی آتشیں اسلحہ استمعال نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کو آزادانہ دفتر برائے پولیس طرز عمل کے حوالے کر دیا گیا ہے جو خودمختار طریقے سے واقعے کی تحقیقات کرے گا۔