پیرس میں چاقو زنی کی واردات میں 3 افرادزخمی

پیرس(شِنہوا) فرانس کے شہر پیرس میں ٹروکیڈرو پلیس پر لوگ نظر آ رہے ہیں۔ فرانس میں جمعہ کے روز گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نوول کرونا وائرس کے 2 ہزار 288 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اپریل کے بعد سے سب سے بڑا روزانہ اضافہ ہے۔ وزارت صحت کے مطابق فرانس میں 9 ہزار 330 سے زائد انفیکشنز درج ہونے کے بعد ملک میں نوول کروناوائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 97 ہزار 921 تک پہنچ گئی ہے۔

پیرس(شِنہوا)فرانس کے دارالحکومت پیرس کے11ویں انتظامی ضلع میں چارلی ایبڈو کے سابقہ مقام کے نزدیک ایک گلی میں چاقو زنی کی واردات میں 3 افراد کو زخمی کردیا گیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے،یہ بات مقامی چینل بی ایف ایم نے اپنی جمعہ کی رپورٹ میں بتائی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگیا۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو تعینات اور11ویں انتظامی ضلع کے ٹاون ہال نے مشتبہ شخص کی گرفتاری تک اسکولز،نرسریوں اور عمر رسیدہ افراد کی رہائش گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔