حوثی میزائل حملے میں 8 یمنی فوجی مارے گئے، حکومتی ذرائع

(190905) - ریاض ، 5 2019ستمبر ، 2019 (شِنہوا) - 5 ستمبر 2019 کو ریاض ، سعودی عرب کے جنوب میں الخارج کے ایک فوجی مرکز میں ایک مداخلت شدہ حوثی ڈرون دیکھا گیا۔ سعودی قیادت میں اتحاد شامل سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ، جمعرات کے روز یمن کی ایک جنگ میں حوثیوں کی جانب سے سعودی سرحدی شہر خمیس مشائط کی طرف روانہ کیے گئے ایک ڈرون کو روکا گیا۔ (شِنہوا / ٹو یفان)

صنعاء (شِنہوا) یمن کے شمالی صوبہ صعدہ میں ایک سرکاری فوجی کیمپ پر حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں کم از کم 8 یمنی فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ بات سرکاری فوج کے مقامی ذرائع نے جمعرات کے روز شِنہوا کو بتائی۔

ذرائع نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بدھ کی شام فرسٹ بریگیڈ پر ہونیوالے میزائل حملے میں 28 فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حوثی باغیوں نے حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یمن 2014 کے آخر سے ہی خانہ جنگی کی لپیٹ میں ہے جب ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے صعدہ سمیت متعدد شمالی صوبوں پر قبضہ کرکے صدر عبد ربہ منصور ہادی کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو دارالحکومت صنعاء سے نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔