چینی نائب وزیراعظم چین روس علاقائی تعاون پر اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 27 مئی 2020 کو لی گئی اس تصویر میں تیان آن من اسکوائر اور عظیم عوامی ہال پر لگے پرچم دکھائے گئے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہو چھن ہوا  روس کے نائب وزیراعظم اور روس کے مشرق بعید کے وفاقی ضلع کیلئے صدارتی ایلچی یوری ٹروٹنیف  کے ساتھ مل کر شمال مشرقی چین اور روس کے مشرق بعید اور بیکال خطے کیلئے بین الحکومتی تعاون کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے۔

دونوں فریقین کے اتفاق رائے سے یہ اجلاس 29 ستمبر کو ویڈیو لنک کے ذریعے منعقد ہو گا۔