وسطی مالی میں گھات لگا کر حملہ، 3 فوجی ہلاک

بماکو(شِنہوا)مالی کے وسطی خطے موپتی کے ایک قصبے بولکیسی میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں مالی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بات وزارت دفاع نے بتائی۔

وزارت دفاع نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 23 سمتبر کو دوپہر 12 بجکر 45 منٹ(پاکستانی وقت شام5 بجکر 45 منٹ ) پر ایف اے ایم اے(مالی کی مسلح افواج) کی پٹرول ٹیم پر بولکیسی کے جنوب میں گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔

وزارت نے مسلح دہشتگرد گروپوں کی جانب سے کیے جانیوالے الفاظ کی سختی سے مذمت کی اور دشمن کو پسپا کر کے اپنی جگہ ثابت قدم رہنے والے جرات مند فوجیوں کی بہادری اور عزم کی تعریف کی۔

یہ حملہ مالی کے عبوری نائب صدر اور عوامی بچاؤ کےلئے قومی کمیٹی کے صدر کی جانب سے ایف اے ایم اے کو حالت جنگ میں رکھنے اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ جیتنے کے وعدہ کے 2 دن بعد ہوا ہے۔