نوول کرونا وائرس عالمی وباء کے موقع پربنگلہ دیش کے ڈھاکہ میں روز مرہ کی زندگی

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں خواتین ماسک پہنے سڑک پرچہل قدمی کررہی ہیں۔(شِنہوا)

ڈھاکہ(شِنہوا) نوول کرونا وائرس عالمی وباء کے موقع پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت شہر ڈھاکہ میں لوگوں  نےعوامی مقامات پر ہر وقت ماسک پہن کر  خود کو نئے معمول کے ساتھ عادی بنانا شروع کردیا ہے

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز( ڈی جی ایچ ایس ) نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں  پیرکو نوول کرونا وائرس کے 1ہزار 705 نئے کیسز اور 40 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس سے ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 621 اور مجموعی اموات 4ہزار 979تک پہنچ گئی ہے ۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ماسک پہنے لوگ ایک بازار میں چل رہے ہیں ۔(شِنہوا)
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں عمررسیدہ لوگ ماسک پہنے سڑک پر گفتگو کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں رکشہ کھینچنے والا ماسک پہنے ایک بازار میں سواری کا انتظار کررہا ہے۔(شِنہوا)