افغانستان کے شمالی صوبہ ساری پل میں فضائی حملہ،5عسکریت پسند ہلاک

ساری پل(شِنہوا) صوبائی پولیس نے منگل کے روز ایک بیان میں کہاہے کہ جنگی جہازوں نے پیر کے روزافغانستان کے شمالی صوبہ ساری پل کے ضلع سوزما قلعہ میں عسکریت پسندوں پر حملہ کیا جس میں 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

منگل کے روز جاری بیان کے مطابق طالبان عسکریت پسند ضلع سوزماقلعہ میں سوموارکی سہ پہرسکیورٹی چوکیوں پر حملہ کررہے تھے کہ جنگی جہازوں نے ان باغیوں کو نشانہ بنایا جس میں 5 عسکریت پسند موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ باقی باغی فرار ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں 3باغی زخمی ہوگئے ہیں۔

طالبان نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔