صومالیہ نے4 ماہ کی بندش کے بعد بین الاقوامی پروازیں بحال کردیں

اس فائل فوٹو میں موغادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارے کو دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

موغادیشو(شِنہوا) صومالیہ نے کوویڈ- 19 کی وبا کی وجہ سے چار ماہ کی بندش کے بعد ملک میں آنے اور سے جانے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

محکمہ امیگریشن نے خبردار کیا ہے کہ صحت کے سخت اقدامات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے جب صومالیہ نے بین الاقوامی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود دوبارہ کھول دی ہے۔

محکمہ امیگریشن نے کہا کہ مسافروں کے لئے  سفر سے پہلے تین دن کے اندر کوویڈ- 19 کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا، اور یہ کہ تمام داخلی مقامات پر امیگریشن سروسز دوبارہ شروع ہوجائیں گی۔

اس محکمہ نے کہا کہ مسافروں کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ ہونا ضروری ہے جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہو کہ وہ کوویڈ-19 سے پاک ہیں۔ یہ سرٹیفکیٹ سفر کے وقت سے 72 گھنٹے سے  پہلے کا حاصل کیا ہوا نہیں ہونا چاہئے۔

صومالیہ کی کابینہ نے 30 جولائی کو پیر سے بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا توقع کی جارہی ہے کہ  پانچ ماہ کی بندش کے بعد 15 اگست کو اسکول اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھلیں گی۔

کابینہ نے  محکمہ امیگریشن کو بین الاقوامی سفر کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔