جنوبی کوریا میں 4دن سےشدید بارش کے باعث 13افراد ہلاک ، 13لاپتہ

سئیول(شِنہوا) جنوبی کوریا میں مسلسل 4 دنوں تک جاری رہنے والی شدید بارش کے باعث منگل تک 13افراد ہلاک اور 13دیگر لاپتہ ہوئے ہیں ، یہ بات مرکزی صدر دفتر برائے آفات و حفاظتی ردعمل کے حوالے سے کہی گئی ہے۔

ملک کے وسطی علاقہ بشمول سئیول اور میٹروپولیٹن کے علاقوں میں یکم اگست کے بعد سے شروع ہونے والی بارش کی وجہ سے مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجکر 30 منٹ تک 13افراد مردہ حالت میں ملے، 13دیگر افراد لاپتہ ہوئے جبکہ موسلا دھار بارش کی وجہ سے دیگر 7 زخمی بھی ہو ئے۔

مجموعی طور پر 1 ہزار 25افراد جوکہ 629گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں کو مجبوراً اپنے گھر بار چھوڑنے پڑے، ان میں سے شمالی چھنگ چھیونگ صوبہ کے 555رہائشی سئیول کے گردونواح میں صوبہ گیونکی میں 391افراد صوبہ کانگ ون میں 70جبکہ سئیول سے 9افراد کو منتقل ہونا پڑا۔

تقریباً 5ہزار 751ہیکٹر زرعی اراضی بہہ گئی جبکہ املاک کو نقصان پہنچنے کے 2ہزار 958کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 483 نجی املاک اور 1 ہزار 475سرکاری املاک شامل ہیں۔

مکانات، مویشیوں کے باڑوں، گوداموں اور زرعی پلاسٹک ہاؤسز یا تو سیلاب میں بہہ گئے یا لینڈسلا ئیڈ کی زد میں آ گئے جبکہ سڑکوں ، ریلوے ، پلوں اور آبی ذخائر یا تو تباہ ہوئے یا پھر نقصان پہنچا۔

25ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں،امدادی کارکنوں،سرکاری حکام اور رضاکارمتحرک ہونے سے تباہ ہونے والی آدھی سے زیادہ املاک کو بحال کرلیا گیا ہے۔