چین،گوانگ شی میں غربت کے خلاف سخت جنگ میں کامیابی کے لئے بہترین اقدامات

جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خوداختیار علاقہ کے لوچھنگ مولاؤ میں نقل مکانی کرنے والےشہری غربت مکاؤ کے لئے آباد کاری کے مرکز میں ووکیشنل تربیت کررہے ہیں۔(شِنہوا)

نان ننگ(شِنہوا) چین کی غربت میں کمی مہم کا اہم خطہ  گوانگ شی غریب آبادی کو روزگار کی فراہمی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی سخت جنگ میں کامیابی کے لئے غیر معمولی اقدامات اٹھا رہا ہے۔

 لوگوں کو ملازمت دلوانے کی کوششوں نے گوانگ شی کے وسیع پیمانے پر غربت سے نمٹنے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ اس سے پورے خاندان کو غربت سے نجات مل سکتی ہے،یہ غربت سے چھٹکارہ پانے میں مدد فراہم کرنے کا ایک مئوثر اور براہ راست طریقہ ہے۔

اس کےساتھ ساتھ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر لوگ طویل المیعاد بنیاد پر کام کریں تو نسل درنسل غربت کی منتقلی کو مئوثر طور پر کم کیا جاسکتا ہے۔

حالیہ برسوں میں علاقائی حکومت نے مزید فعال روزگار کی پالیسیوں کے قیام کے ذریعے روزگار کے کام کو اولین ترجیح دی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ووکیشنل تربیت کومنظم کرنے اور روزگار اور کاروباری حضرات کو مدد فراہم کرنے کے لئے خدمات میں بہتری لائی گئی ہے ان اقدامات نے غربت زدہ افراد کے ملازمت کے مواقعوں اور سرکاری خدمات کو یقینی بنایاہے۔