شمالی چین میں قدیم سمندری حیاتیاتی فوسل دریافت

شیجیاژوآنگ(شِنہوا) شمالی چین کے صوبہ ہیبئی میں ایک قدیم سمندری مخلوق آرمینوسراس کا ایک فوسل دریافت ہوا ہے۔ یہ بات مقامی حکام نے کہی۔

فوسل ہاندان شہر کے ضلع کونگتائی کے ایک مقامی پارک میں چونے کے پتھر کے ایک ٹکرے پر گڑا ہوا ملا۔ بھوری رنگت والا فوسل 6 سینٹی میٹر لمبا اور 3 سینٹی میٹر چوڑا ہے۔

 یہ فوسل تقریباً 43 کروڑ 80 لاکھ سے 51 کروڑ سال پہلے کے آرڈوشین دور کی تاریخ کا ہے۔ یہ ماہرین علمیات کے مطالعہ کےلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔