چین،بیجنگ میں بچوں کی دیکھ بھال مہم کا آغاز

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں بچوں کی حفاظت اور تحفظ کے فروغ کےلئے جمعرات کے روز چائلڈ کیئر( بچوں کی دیکھ بھال) مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اس تقریب کی مشترکہ سرپرستی آل چائنہ ویمنز فیڈریشن (اے سی ڈبلیو ایف) ، وزارت شہری امور اور وزارت تعلیم سمیت 11 محکموں نے کی۔آن لائن افتتاحی تقریب میں اے سی ڈبلیو ایف کی صدر شین یوئی یوئی نے شرکت کی۔

بچوں کی دیکھ بھال اور تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے متعدد سرگرمیاں شروع کی گئیں جن میں دیہی علاقوں کے ایسے بچے بھی شامل ہیں جن کے والدین ملازمت کے بہتر مواقع کےلئے انہیں پیچھے چھوڑ کر شہروں کی جانب ہجرت کرتے ہیں۔

منتظمین کے مطابق ملک بھر میں  آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے رضاکارانہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔