بیجنگ کی شن فادی منڈی میں متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار افراد کی دوسری کھیپ کا قرنطینہ ختم

بیجنگ میں قرنطینہ مکمل کر نے والے افراد قرنطینہ کے مقام پر بس میں موجود ہیں ۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکز برائے امراض کنٹرول اور روک تھام (چائنہ سی ڈی سی )نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق بیجنگ کے شن فادی  منڈی سے متعلق وبائی صورتحال قابو میں ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے نوول کروناوائرس وبائی مرض کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات میں پہلے ہی اثر دیکھا گیا ہے ہے ، جبکہ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منڈی میں کام کرنے والے افراد میں مرض کا مزید خطرہ بنیادی طور پر ختم ہوچکا ہے ۔

بیجنگ نے جمعہ کو نوول کروناوائرس کا مقامی منتقلی کا کوئی نیا مصدقہ کیس رپورٹ نہیں کیاجبکہ اس کا مطلب ہے کہ اس شہر میں مسلسل 5 دنوں سے مقامی سطح پر نوول کروناوائرس کا کوئی مصدقہ کیس رپورٹ  نہیں ہوا۔

بیجنگ میں ایک خاتون قر نطینہ مکمل کر نے کے بعد مخصوص قرنطینہ مرکز سے بس کے ذریعہ واپس جانے کے لئے اندراج کروا رہی ہے ۔(شِنہوا)
بیجنگ کے فینگ تائی ضلع میں واقع شن فادی مارکیٹ میں عملے کا ایک رکن زمین کی جراثیم کش ادویات سے صفائی کررہاہے۔(شِنہوا)
بیجنگ میں لوگ قرنطینہ مکمل کر نے کے بعد ایک مخصوص قرنطینہ مرکز سے جارہے ہیں ۔(شِنہوا)
بیجنگ کے فینگ تھائی ضلع کی شن فادی منڈی میں قرنطینہ مکمل کرنے والا ڈرائیور جا رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ کے فینگ تھائی ضلع کی شن فادی منڈی میں قرنطینہ مکمل کرنے والا ڈرائیور جا رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ کے فینگ تھائی ضلع کی شن فادی منڈی میں قر نطینہ مکمل کرنے والا ڈرائیور جا رہا ہے۔(شِنہوا)