افغانستان، 12 شدت پسندوں سمیت 16ہلاک

نیلی،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے نسبتاً پر امن وسطی صوبہ دائی کنڈی میں اتوار کے روز ایک جھڑپ کے نتیجے میں مجموعی طور پر16 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 12 جنگجو اور 4 پولیس اہلکار شامل ہیں ، یہ بات صوبائی پولیس سربراہ نقیب اللہ ملستانی کے نائب نے بتائی۔

عہدیدار کے مطابق طالبان شدت پسندوں کے ایک گروہ نے اتوار کی صبح پٹو ضلع کے تامزان علاقے میں ایک سکیورٹی چو کی پر حملہ کردیا  جس کے بعد شدید لڑائی چھڑ گئی اس  کے نتیجے میں شدت پسند 12 لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ لڑائی کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 1 دیگر زخمی ہوگیا۔

اس عہدیدار نے مزید بتایاکہ لڑاکا طیاروں کی مدد سے سکیورٹی فورسز علاقے میں جنگجوؤں کا پیچھا جاری رکھیں گی ۔

طالبان جنگجوؤں نے تاحال ان رپورٹس کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔