چین، 2019میں 1کروڑ2لاکھ خواتین کا حمل سے پہلے مفت طبی معائنہ

بیجنگ(شِنہوا) چین کا محکمہ صحت ملک میں زچگی کی سہولیات میں اضافہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 2019میں 1 کروڑ2لاکھ خواتین کا حمل سے قبل مفت طبی معائنہ کیا گیا۔

شادی اور حمل سے قبل طبی معائنے کو فروغ دینے کیلئے چین کی خاندانی منصوبہ بندی کی ایسوسی ایشن نے سرچ انجن طرز کا ایپلٹ شروع کیا ہے جس میں شادی سے قبل طبی معائنہ کیلئے2ہزار513ادارے جبکہ حمل سے قبل طبی معائنے کیلئے 2ہزار998ادارے شامل ہیں۔

شہری بائی ڈو ایپ کے ذریعے ایپلٹ تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اور مفت طبی معائنہ کیلئے قریبی ادارے کی  شناخت کرسکتے ہیں۔

2019سے ایسوسی ایشن نے آن لائن اور آف لائن 3ہزار عوامی تقریبات کابھی انعقاد کیا  جن میں زچگی کی جما عتیں، والدین کے تربیتی پروگرام اور والدین وبچوں کی سرگرمیاں شامل ہیں۔