افغانستان،سڑک کنارے بم دھماکے سے 6شہری ہلاک

غزنی (شِنہوا) افغانستان کے مشرقی صوبہ غزنی کے ترجمان واحد اللہ جمعہ زادہ نے کہاہے کہ ہفتے کے روز سڑک کنارے نصب بم سے چھوٹی بس ٹکرانے کے باعث 6شہری ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے ہیں۔

اتوار کو عہدیدار کے مطابق ہفتے کی سہ پہر کو ضلع جغاتو میں ایک سڑک پر یہ مہلک دھماکہ ہوا جس میں خواتین اور بچوں سمیت6شہری ہلاک جبکہ 8زخمی ہوگئے۔

عہدیدار نے طالبان عسکریت پسندوں پر بارودی سرنگ نصب کرنے اور ہلاکتوں کا سبب بننے کا الزام عائد کیاہے۔

طالبان نے صوبائی صدرمقام غزنی شہر پر قبضہ کرنے کیلئے گزشتہ  کئی ہفتوں سے صوبہ غزنی میں اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کردیاہے۔