چین، گوانگ شی میں ٹریفک حادثے میں 5افراد ہلاک

نان نِنگ(شِنہوا) جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے کے دارالخلافہ نان نِنگ کے بیورو برائے عوامی تحفظ کے مطابق ٹریفک حادثے میں 5افراد ہلاک جبکہ 5زخمی ہوگئے ہیں۔

شہر کے گاؤں چھِنگ چھوان میں اتوار کے روز پاکستانی وقت کے مطا بق علی الصبح 4 بجکر 40 منٹ پرحادثہ پیش آیا جس میں ایک بس بڑے نیم ٹریلر ٹریکٹر کے ساتھ ٹکراگئی۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں۔