چین میں ٹی وی اور ریڈیو سے عوامی خدمت کےاعلانات میں خاطر خواہ اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گزشتہ سال ٹی وی اور ریڈیو پرعوامی خدمت کے اعلانات کے مجموعی  نشریاتی وقت میں خاطر خواہ اضافہ دیکھا گیا، یہ بات ملک کے ریڈیو اور ٹی وی کےشعبوں کے حوالے سے ایک سالانہ رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔

سال 2019 میں ٹی وی پر دکھائے گئے پی ایس ایز کا کل دورانیہ 6لاکھ90ہزار300 گھنٹے تھا، جوکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 29.44 فیصد زیادہ تھا اور ٹی وی پر دکھائے گئے اشتہارات کے 32.57 فیصد کے برابر تھا، یہ بات قومی ریڈیو اورٹیلی ویژن انتظا میہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہی گئی ہے ۔

ریڈیو پی ایس ایز میں بھی یہی رجحان دیکھا گیا جبکہ سال 2019 میں مجموعی نشر یاتی دورانیہ3 لاکھ 85 ہزار 200 گھنٹے تھا جوکہ گز شتہ سال کے لحاظ سے 17.51 فیصد زیادہ تھا جبکہ ریڈیو پر نشر ہونے والے کل اشتہارات کے وقت کے مقابلے میں28.64 فیصد تھا۔

اس رپورٹ میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ چین میں دونو ں ٹی وی اور ریڈیو پراشتہارات کے دورانیہ میں  گزشتہ سال کے لحاظ سے بالترتیب 0.8 فیصد اور 1.05 فیصد کمی آئی ہے۔