چین میں سیلاب کا خطرہ، ہنگامی حالت میں اضافہ کردیاگیا

رونگ آن(شِنہوا)جنوبی چین کے گوانگ شی ژوانگ خود اختیار علاقے میں سیلاب زدہ رونگ آن کاؤنٹی نظر آرہی ہے۔

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت آبی وسائل(ایم ڈبلیو آر) نے اتوار کے روز سیلاب پر قابو پانے کیلئے ہنگامی ردعمل کا درجہ دوم تک بڑھا دیا ہے،یہ ردعمل کا دوسرا سب سے بڑا درجہ ہے، کیونکہ ملک کے وسیع علاقوں کو شدید موسلادھار بارشوں نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

ایم ڈبلیو آر کے مطابق 4جولائی سے ملک بھر کے 212دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ سامنے آیا ہے جن میں سے 19میں پانی کی سطح کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ایم ڈبلیو آر کے مطابق ملک میں تازہ پانی کی دوسری بڑی جھیل ٹائی ہو جھیل میں مسلسل 15روز سے پانی  خطرے کی سطح سے اوپر ہے۔

چین کا سیلاب پر قابو پانے کیلئے ہنگامی ردعمل کا4درجوں پر مشتمل نظام ہے جس میں پہلا درجہ شدید ترین حالات کو ظاہر کرتا ہے۔

ملک میں منگل کے روز سیلاب پر قابو پانے کیلئے ہنگامی حالات کو چوتھے درجے سے بڑھا کر تیسرے درجے پر کردیاگیاتھا۔