دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1کروڑ27لاکھ17ہزار908ہوگئی

واشنگٹن(شِنہوا) واشنگٹن ڈی سی کی قومی گیلری برائے فنون مجسمہ باغ کا دورہ کر تے ہو ئے لوگوں نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے ہیں۔

 بیجنگ (شِنہوا) جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ کے مرکز نے دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے زیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ اعدادوشمار12جولائی کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔

پوری دنیا میں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ27لاکھ17ہزار908تک پہنچ گئی ہے، امریکہ32 لاکھ45ہزار925مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل18لاکھ39ہزار850مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے، بھارت8لاکھ 49ہزار 522 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں7لاکھ19ہزار449 مصدقہ کیسز ہیں پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 22ہزار710اور چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 12ہزار29جبکہ میکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد2لاکھ 95ہزار268کیسز تک پہنچ گئی ہے ۔برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد  2لاکھ90ہزار504اور جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 64ہزار 184 تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد85ہزار522ہوگئی ہے۔