چین،سیلاب سے دریائے زرد کا پشتہ ٹوٹنے کا خطرہ

شمالی چین کےاندرونی منگولیاخود اختیارعلاقے میں سیلاب کی روک تھام کیلئےدریائےزردکےڈینگ کھوحصہ پر مزدور بندمضبوط کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ہوہوٹ(شِنہوا) شمالی چین کے دریائے زرد میں سال کے سب سے بڑے سیلاب کی وجہ سے اندرونی منگولیا خوداختیار علاقے کی ڈینگ کھو کاؤنٹی کے 2ہزار100میٹر طویل پشتہ کو نقصان پہنچا ہے۔

ڈینگ کھو کے آبی وسائل بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ جُن نے کہاہے کہ زیادہ سیلاب کی وجہ سےحفاظتی پشتہ ٹوٹ گیا ہے اور یہ خطرہ برقرار ہے۔

ہفتے کے روز دریائے زرد کے ڈینگ کھو حصے میں پانی کا بہاؤ 1ہزار760کیوبک میٹرز فی سیکنڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بند کے متاثرہ حصے کی مرمت اور حفاظت کیلئے کوششیں جاری ہیں اور دریا کے بند کے دیگر حصوں پر گشت 24گھنٹے بڑھا دیا گیا ہے۔