شمالی چین میں 5.1 شدت کا زلزلہ ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

فضائی تصویر میں شمالی چین کے صوبہ ہیبے کے تھانگ شان شہر میں "سبز سڑک" کا ایک حصہ دکھایا گیا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)شمالی چین کے صوبہ ہیبے کے تھانگ شان شہر کے گویے ضلع میں اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 3بجکر 38 منٹ پر 5.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔یہ بات چین کے زلزلہ نیٹ ورکس مرکز(سی ای این سی )کے حوالے سے کہی گئی۔

مرکز کا کہنا ہے ہے کہ زلزلے کا مرکز 39.78 ڈگری شمالی عرض بلد اور 118.44ڈگری مشرقی طول بلد ریکارڈ کیا گیا اور یہ کہ زلزلے کی  گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

قریبی علاقوں بشمول بیجنگ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

اس ضلع میں اتوار کو پاکستانی وقت کے مطابق علی الصبح 4 بجکر 2 منٹ پر دوبارہ 2.2 شدت کا زلزلہ آیا ۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

امدادی کارکنوں کو ضلع کے لئے روانہ کیا گیا ۔ محکمہ ریلوے نے فوری طور پرعلاقے سے گزرنے والی مسافر ٹرینوں کو روکنے کے لئے ایک ہنگامی منصوبے کا آغاز کیا اور ریلوے کے آلات اور تنصیبات کے جامع معائنہ کا انتظام کیا جا رہاہے ۔

یاد رہے کہ تھانگ شان میں1976میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں 2 لاکھ 40ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔