آسٹریلیا میں تعینات امریکی فوجی کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں تعینات امریکی فوجی کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔

جمعہ کے روز این ٹی کی وزیر صحت نتاشا فیلیز نے کہا کہ فوجی سالانہ میرین روٹیشنل فورس کے تحت کچھ روز قبل ہی شمالی علاقے میں لوٹا ہے ۔ ڈارون پہنچنے پر آسٹریلوی ڈیفنس فورس(اے ڈی ایف) کی ایک سہولت میں 2 ہفتوں کے لازمی قرنطینہ کے دوران اس کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا۔

انہوں نے کہا کہ فوجی کو رائل ڈارون ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور صحت حکام امریکی حکام کے ساتھ مل کر اس کی بہتر نگہداشت سے متعلق فیصلہ کرینگے۔

یہ شمالی علاقے میں نوول کرونا وائرس کے صرف 2 فعال کیسز میں سے ایک ہے مقامی صحت حکام کے مطابق مجموعی طور پر صرف 32 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

فیلیز نے کہا کہ کیس کی کھوج اس بات کا ثبوت ہے کہ فوجیوں کے لیے موجود قرنطینہ کا نظام موثر انداز میں کام کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ شخص نہیں جو ہماری کمیونٹی میں گھل مل رہا ہے اور یہ کمیونٹی منتقلی کا معاملہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شخص چارٹرفلائٹ سے ڈارون پہنچا اور انہیں ڈارون ایئرپورٹ کے فوجی حصے سے گزار کر قرنطینہ کر دیا گیا تھا۔

لہٰذا علاقہ میں خطرہ بہت کم ہے لیکن اس بات کا ذکر کرنا اہم ہے کہ شمالی علاقے میں ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔