چینی سفیر کےجنوبی چین کے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی قانون کے حوالے سے 1سے9 حقائق

واشنگٹن(شِنہوا) امریکہ میں چینی سفیر تسوئی تیان کائی نے جمعہ کو ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے 1 سے 9 تک  ہندسوں  کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی چین کے ہانگ کانگ کے  قومی سلامتی کے لئے نافذ کردہ نئے قانون سے متعلق بنیادی حقائق اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "1 اور 2” کا مطلب ہے "ایک ملک ، دو نظام”۔

چینی سفیر نے کہا کہ  یہ ہانگ کانگ میں حکمرانی کے لئے بنیادی رہنما اصول رہیں گے ۔ قومی سلامتی  کے قانون کی منظوری "ایک ملک ، دو نظام” کےحوالے سے ایک سنگ میل ہے جو اس پر طویل المدت عمل درآمد کے لئے  ایک مضبوط ادارہ جاتی ضمانت فراہم کرے گی۔

3 کے حوالے سے  میرا مطلب 30 لاکھ ہے۔ ہانگ کانگ میں مئی کے آخر میں اس قانون کی توثیق کرنے کے لئے دستخطی مہم شروع کی گئی تھی۔ آٹھ دن میں ہانگ کانگ کے تقریباً  30 لاکھ  رہائشیوں نے  آن لائن یا سٹریٹ اسٹینڈ پر اس قانون کی حمایت میں  دستخط کیے۔لوگ واقعی اس قانون کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  نمبر 4 سے  ان کی مراد قانون میں درج چار جرائم اور ان سے متعلقہ سزائیں ہیں  جن میں علیحدگی ، بغاوت ، دہشت گردی کی سرگرمیاں ، قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لئے بیرونی ممالک یا بیرونی عناصر کے ساتھ ملی بھگت شامل ہیں۔

نمبر 5  پانچ عشروں کو ظاہر کرتا ہے  تسوئی  کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کے بنیادی قانون کے مطابق  اس کے سرمایہ دارانہ نظام اور طرز زندگی میں  50 سال تک کوئی تبدیلی نہیں ہوسکتی۔

نمبر6 کے حوالے سے انہوں نے قانون کے چھ ابواب اور 66 آرٹیکلز کا مطلب لیا ہے۔انہوں نے   کسی غلط فہمی یا تعصب  سے بچنے کے لئے  پورے قانون کومکمل اور غور سے پڑھنے کا مشورہ دیا۔

سفیر نے 7 اور 8 کے ہندسوں کو ہانگ کانگ میں 70 لاکھ سے زیادہ رہائشیوں اور شہر میں مقیم  80 ہزار  سے زیادہ امریکی شہریوں سے تشبیہ دی ہے۔ سفیر نے کہا کہ قومی سلامتی کا قانون شہر میں معاشرتی نظام کی بحالی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرے گا  اور یہ سب کے لئے ایک  حقیقی خوش خبری ہے۔

چینی ثقافت میں  9 کا اکثر مطلب دیرپا کے طور پر لیا جاتاہے ۔ سفیر نے  کہا کہ انہیں پورا اعتماد ہے کہ قومی سلامتی کا قانون ہانگ کانگ کے طویل مدتی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنائے گا۔